Blog
Main Lotoon Ga December mein دسمبر جب بھی آتا ہے urdu hindi poetry
Main Lotoon Ga December mein دسمبر جب بھی آتا ہے |
دسمبر جب بھی آتا ہے
وہ پگلی پھر سے
بیتے موسموں کو یاد
یا د کرتی ہے
پرانے کارڈ پڑھتی ہے
کہ جس میں اُس نے لکھا تھا
میں لوٹوں گا دسمبر میں
نئے کپڑے بناتی ہے
وہ سارا گھر سجاتی ہے
دسمبر کے ہر اک دن کو
وہ گن گن کربیتاتی ہے
جوں ہی15 گزارتی ہے
وہ کچھ کچھ ٹوٹ جاتی ہے
مگر پھر بھی
پرانی البمز کو کھول کر
معاضی کو بلاتی ہے
نہیں معلوم یہ اُس کو
کہ بیتے وقت کی خاموشیاں
صرف دل کو جلاتی ہیں
یوں ہی دن بیت جاتے ہیں
دسمبر لوٹ جاتا ہے
مگر وہ خوش فہم لڑکی
دوبارہ سے کیلنڈر میں
دسمبر کے مہینے کے صحفے کو
موڑ کر
پھر سے
دسمبر کے سحر میں ڈوب جاتی ہےے
کہ آخر اُس نے لکھا تھا
میں لوٹوں گا دسمبر میں
نامعلوم
FOR UNKNOWN BUT FANTASTIC POETS |