Blog

Ajab pagal c larki hai عجب پاگل سی لڑکی ہے urdu hindi poetry

 

Ajab pagal c larki hai   عجب پاگل سی لڑکی ہے
Ajab pagal c larki hai   عجب پاگل سی لڑکی ہے

عجب پاگل سی لڑکی ہے

مجھے ہر خط میں لکھتی ہے

مجھے تم یاد کرتے ہو

تمہیں میں یاد آتی ہوں

میری باتیں سناتی ہے

میری نیندیں جگاتی ہے

میری آنکھیں رُلاتی ہیں

دسمبر کی سنہری دھوپ میں اب بھی ٹہلتے ہو

کسی خاموش راستے میں

کوئی آواز آتی ہے

ٹھٹھرتی سرد راتوں مین

تم اب بھی چھت پہ جاتے ہو؟

فلک کے سب ستاروں کو

مری باتیں سناتے ہو؟

کتابوں سے تمھارے عشق میں

کوئی کمی آئی؟

یا میری یاد کی شدت سے

آنکھوں میں نمی آئی؟

عجب پاگل سی لڑکی ہے

مجھے ہر خط میں لکھتی ہے

جوابا اُس کو لکھتا ہوں

میری مصروفیت دیکھو

سحر سا شام آفس میں

چراغ عمر جلتا ہوں

پھر اس کے بعد دنیا کی کئی مجبوریاں

پاؤں میں بیڑی ڈال رکھتی ہو

مجھے بے فکر چاہت سے بھرے

سپنے نہیں دکھتے

ٹہلنے جاگنے رونے کی

فر صت ہی نہیں ملتی

ستاروں سے ملے عرصہ ہوا

ناراض ہوں شاید

کتابوں سے شغف میرا

ابھی ویسے ہی قائم ہے

بس اب اتنا ہوتا ہے

میں انھیں عرصہ میں پڑھتا ہوں

تمھیں کس نے کہا پگلی

تمھیں میں یاد کرتا ہوں

کہ میں خود کو بھلانے کی

مسلسل جستجو میں ہو

مگر یہ جستجو میں

بہت ناکام رہتی ہے

میرے دن رات میںاب بھی

تمھاری شام رہتی ہے

مرے لفظوں کی ہر مالا

تمھارے نام رہتی ہے

تمھیں کس نے کہا پگلی مجھے تم یاد آتی ہو؟

پرانی بات ہے جو لوگ اکثر گنگناتے ہیں

انھیں ہم یاد کرتے ہیں

جنھیں ہم بھول جاتے ہیں

عجب پاگل سی لڑکی ہو

مری مصروفیت دیکھو

تمیھں دل سے بھلاں تو

تمھاری یا دآئے نا؟

تمھیں دل سے بھلانے کی

مجھے فرصت نہیں ملتی

اور اس مصروف جیون میں

تمھارے خط کا اک جملہ

تمھیں میں یاد آتی ہوں

مری چاہت کی شدت میں

کمی ہونے نہیں دیتا

مجھے سونے نہیں دیتا

سو اگلی بار اپنے خط میں یہ جملہ نہیں لکھنا

عجب پاگل شی لڑکی ہے

مجھے پھر بھی یہ لکھتی ہے

مجھے تم یاد کرتے ہو؟

تمھیں میں یاد آتی ہوں؟

 

عاطف سعید

FOR MORE ATIF SAEED

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker