Blog

Ajab pagal c larki hai by atif saeed urdu hindi poetry

Ajab pagal c larki hai   عجب پاگل سی لڑکی ہے
Ajab pagal c larki hai   عجب پاگل سی لڑکی ہے


عجب پاگل سی لڑکی ہے

مجھے ہر روز کہتی ہے

بتاؤ کچھ نیا لکھا؟

میں جب بھی اس سے کہتا ہوں

کہ ہاں اک نطم لکھی ہے

مگر عنوان دینا ہے

بہت بے چین ہوتی ہے

وہ کہتی ہے

سناؤ،میں اسے اچھا سا اک عنوان دیتی ہوں

وہ میری نظم سنتی ہے

اوراس کی بولتی آنکھیں کسی مصرعہ، کسی تشبیہ پر یوں مسکراتی
ہیں

مجھے لفظوں سے کرنیں پھو ٹتی محسوس ہوتی ہیں

و ہ میری نظم کو اچھا سا اک عنوان دیتی ہے

اور اس کے آخری مصرعہ کے نیچے

اک ادائے بے نیازی سے

وہ اپنا نام لکھتی ہے

میں کہتا ہوں

سنو یہ نظم میری ہے

تو پھر تم نے کیوں اپنے نام سے منسوب کر لی ہے

مری یہ بات سن کر اس کی آنکھیں مسکراتی ہیں

وہ کہتی ہے

بڑا سادہ سا رشتہ ہے

کہ جیسے تم مرے ہو اس طرع یہ نظم میری ہے

عجب پاگل سی لڑکی ہے

 

 

عاطف سعید

FOR MORE ATIF SAEED

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker